انسانی دماغ کے متعلق دلچسپ حقائق۔ دماغ کے متعلق 10 دلچسپ حقائق



انسانی دماغ کے متعلق دس دلچسپ حقائق

اسلام علیکم دوستو: انسانی دماغ میں بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے اور سائنس کے مطابق سب سے زیادہ پیچیدہ مشین دماغ کو ہی قرار دیا گیا ہے۔ دماغ نفسیاتی و جسمانی صلاحیتوں کا محرک ہے اور انسان کی تمام تر ادا تو سوچ اسی پر منحصر ہیں۔ دماغ سے متعلق چند دلچسپ حقائق آج کی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے جوکہ یقیناً بہت سے لوگ آج سے پہلے نہیں جانتے ہوں گے تو چلئے موضوع کو آغاز کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 10 سب سے زیادہ آبادی والے ممالک

انسانی دماغ کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

نمبر1 اگر آپ اپنی کوئی خصلت یا عادت تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اپنے ارادے کو وقتاً فوقتاً دہراتے رہیں ایک وقت آئے گا کہ جب آپ کا دماغ اسی حساب سے آپ کی سوچنے کو ترتیب دے گا۔

نمبر 2 آپ کے لباس کا چناؤ آپ کی طبیعت پر منحصر ہوتا ہے۔

نمبر 3۔ سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جتنا کم علم آپ کے پاس ہو گا اتنا زیادہ آپ خود کو ذی علم سمجھیں گے۔

نمبر4 دماغی ساخت کا 60 فیصد حصہ چربی ہے یعنی انسانی جسم میں سب سے زیادہ چربی والا حصہ دماغ ہے۔

نمبر5 جسم کے 25 فیصد کولیسٹرول دماغ میں ہوتا ہے کیوں کہ کولیسٹرول دماغی خلیات کی بنیادی ضرورت ہے اگر کولیسٹرول نہ ہو تو تمام دماغی خلیات کی موت واقع ہوجائے اور انسان فورا ہلاک ہوجائے۔

نمبر 6 صبح کے وقت ایک مثبت سوچ دن بھر آپ کو ذہنی طور پر خوش رکھنے کا باعث بن سکتی ہے۔

نمبر 7 ایک عام دماغ جسم کے کل وزن کا دو فیصد ہوتا ہے، لیکن جسم کے 20 فیصد توانائی اور آکسیجن اکیلے استعمال کرتا ہے۔نمبر 8 90 منٹ تک لگاتار پسینہ آنا دماغ کو اتنا چھوٹا کر دیتا ہے جتنا ایک سال میں ہوتا ہے۔

نمبر 9 لوگ کسی کی خاموشی کو غیر اختیاری طور پر ناراضگی سمجھ لیتے ہیں یہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ان کا شعور کسی بات پر ملامت کر رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ سامنے والا شخص میری کسی بات سے ناراض ہے۔

نمبر10 اپنا نام اس وقت سنائی دینا جب کسی نے بھی آپ کو پکارا نہ ہو ایک صحت مند دماغ کی نشانی ہے۔

دوستوں امید ہے آپ کو آج کی پوسٹ ضرور پسند آئی ہوگی انشاءاللہ اس ویب سائٹ پر ایسے ہی دلچسپ حقائق آپ کے سامنے لاتے رہیں گے۔ شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی