اللہ کے ولی کے پانی پر چلنے کا ایک بڑا ہی عجیب و غریب کہانی

عجیب و غریب اردو کہانی


اللہ کے ولی کا پانی پر چلنے کا عجیب و غریب اردو کہانی

اللہ کے ولی کے پانی پر چلنے کا ایک بڑا ہی عجیب و غریب کہانی ہے۔ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ کے برگزیدہ ولی گزرے ہیں انہیں طاقت حاصل تھی کہ وہ پانی پر اس طرح چلتے تھے جیسے لوگ زمین پر چلتے ہیں۔

حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی عجیب و غریب کہانی

ایک مرتبہ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سمندر پار کرنے کے لئے پانی پر چل رہے تھے۔ ایک شخص! دیکھ کر حیران ہوا اور دریافت کرنے لگا اے حضرت! آپ پانی پر کیسے چل رہے ہیں؟ بالکل اس طرح جیسے انسان زمین پر چل رہا ہوتا ہے۔ میں نے بھی دریا پار کرنا ہے مجھے بھی بتائیے میں کیا پڑھوں آپ نے فرمایا تو پڑھتا رہے یا جنید یا جنید اس نے یا جنید پڑھنا شروع کیا اور آپ کے پیچھے پیچھے وہ بھی پانی پر چلنے لگا آگے حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ یا اللہ یا اللہ کا ورد کرتے ہوئے پانی پر چل رہے تھے، اور پیچھے وہ شخص! یا جنید کہتا ہوا پانی پر آگے بڑھ رہا تھا۔

اتنے میں شیطان وسوسہ ڈالنے کے لئے حاضر ہوا اور اس شخص کے دل میں وسوسہ ڈالنے لگا کہ خود تو یا جنید یا اللہ  یا اللہ کا ورد کر رہے ہیں اور تجھے یا جنید یا جنید کے ورد پر لگایا ہوا ہے جو اللہ جنید کو دریا بار کروا سکتا ہے کیا وہ تجھے پار نہیں کروا سکتا تو کیوں یاجنید یاجنید کہنے پر لگا ہوا ہے تو بھی یا اللہ یا اللہ کے نام شروع کر دے۔

وہ شخص! بھی یا اللہ کہنا شروع ہوگیا ابھی ایک مرتبہ ہی بولا تھا کہ پانی میں ڈوبنے لگا اور آواز لگانے لگا حضرت بچائے جنید بغدادی نے کہا تجھے کہا ہے یا جنید یا جنید کہے، اس شخص! کے دل میں خیال آیا کہ پہلے دریا پار کرلوں پھر حضرت سے پوچھوں گا کہ میں نے اللہ کا نام لیا تو دریا میں ڈھونڈنے لگا اور پھر جنید کا نام لیا تو پھر دریا پر چلنے لگا آخر یہ کیا ماجرہ ہے وہ شخص پھر سے یا جنید یا جنید کہنے لگا اور پھر سے پانی پر چلتے ہوئے اس شخص نے دریا پار کر لیا دریا پار کرتے ہی اس شخص نے سوال کیا؟

اے جنید بغدادی! آخر یہ کیا ماجرہ ہے میں نے جب یا اللہ یا اللہ کہنا شروع کیا تو پانی میں ڈوبنے لگا اور جب یا جنید کہا تو پانی پر چلنے لگا آخر اس کے پیچھے کیا وجہ ہے مجھے سمجھائے گا۔ تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تو ابھی جنید تک نہیں پہنچا اور اللہ تک پہنچنے کی باتیں کر رہا ہے۔

دوستو یہ ہوتی ہے اللہ کے برگزیدہ بندوں کی شان وہ پروردگارانہیں یہ طاقت عطا فرماتا ہے جو ایک ولی اللہ کی کرامت کہلاتی ہے۔ امید کرتا ہوں آپ کو یہ واقعہ کہانی پسند آیا ہوگا۔ اسے اپنے تمام دوستوں کو شیئر ضرور کیجئے گا۔ شکریہ

یہ بھی پڑھیں: ایک فقیر بابا اللہ کے نیک بندے کی سبق آموز اردو کہانی

1 تبصرے

  1. اللہ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی